پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کی تیاری کی جارہی تھی کہ دھماکا ہو گیافائل فوٹو
پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کی تیاری کی جارہی تھی کہ دھماکا ہو گیافائل فوٹو

پشاور دھماکے میں 84افراد شہید ہوئے،حتمی فہرست جاری

پشاور(امت نیوز)پشاور میں  پولیس لائنز کی مسجد میں ہونےوالے دھماکے میں 84افراد شہید ہوئے۔ محکمہ پولیس نے حتمی فہرست جاری کردی

سی سی پی او نے کہا کہ فہرست محکمہ پولیس نے جاری کی جس کے مطابق خود کش دھماکے میں کُل 84 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مردہ خانے، فرانزک شواہد اور وقوعہ سے معلومات اب مکمل ہوچکی ہیں

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں ناموں کی غلطیاں ہوئیں جبکہ اب رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہدا میں 82 پولیس اہلکار و افسران اور  دو شہری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔