پی ایس ایل کھیلنے کیلئے سب کھلاڑی بے تاب ہیں، نسیم شاہ

کوئٹہ (اُمت نیوز) بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ سے قبل قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے سب کھلاڑی بے تاب ہیں
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم ہر شعبہ میں اچھی پرفارمنس دیکر ٹرافی اپنے قبضے میں کرلیں ۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے مزید کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، کوشش کروں گا کا ان کیخلاف میچ میں   اچھی بالنگ کروں۔
واضح رہے کہکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں آج کھیلا جائے گا۔