جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔بلاول

لیہ:لیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ، جلسے سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کسان بے حال ہے، لوگ صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں،عوام کا معاشی قتل ہورہا ہےاور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان اٹھ رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ جب تک ناکام لیگ اقتدار میں رہےگی،زرعی شعبہ تباہ ہوتا رہےگا، اس دھرتی کی حقیقی نمایندگی صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے، اقتدار میں آکر ہم نے سب سے پہلے زراعت پر توجہ دی، جنوبی پنجاب سے متعلق بات کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ الیکشن سے 3 ہفتے پہلے کیوں جنوبی پنجاب یاد آیا؟وہ لوگ پہلےکہاں تھےجوآج نئےصوبےکی بات کررہےہیں،انہوں نےتوکبھی بھی جنوبی پنجاب کی بات نہیں کی،وہ اقتدارکےمزےلوٹتےرہےاورآج انہیں جنوبی پنجاب یادآرہاہے،جنوبی پنجاب کا نام لے کر سیاست کرنے والوں کو یہاں سے کچھ نہیں ملے گا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ خان صاحب تو جگہ دیکھ کرمؤقف بدل لیتے ہیں،عمران خان نےکہاحکومت میں آنےکےبعد100دن میں صوبہ بناؤں گا،عمران خان نے پہلےبھی جھوٹے وعدے کیےانہوں نےکب90دن میں خیبرپختونخواسےدہشت گردی ختم کی،کون سے90دن میں عمران خان نےخیبرپختونخوامیں کرپشن ختم کی؟پی ٹی آئی میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بناسکے،پی ٹی آئی کےپاس نہ تواچھی نیت ہےنہ صلاحیت کہ صوبہ بنواسکیں،عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،پیپلزپارٹی نے6سال پہلےہی جنوبی پنجاب کےصوبےکی بنیادرکھ دی تھی۔