ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو
ارباب غلام رحیم سندھ میں پیپلز پارٹی کے روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ارباب رحیم

حیدرآباد:سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویٰ کرنے والی غیرجمہوری پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ،اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں اور الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بد حال ہو گیا ہے ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں حکمرانوں کی طرف سے جان بوجھ کر خودساختہ پانی کی قلت پیدا کی گئی ہے، میرپورخاص میں پانی کے مسئلے پر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا میر منور تالپور احتجاج کرنے والے لوگوں کو منع کر رہے تھے کہ وہ احتجاج میں شامل نہ ہوں لیکن ہزاروں لوگوں نے احتجاج میں شامل ہو کر ثابت کر دیا کہ سندھ حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے، لوگوں کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اور پانی آہستہ آہستہ آنا شروع ہو گیا ہے۔