نوازشریف کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ رحمان ملک کی تنقید

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کاممبئی حملوں میں کوئی کردارنہیں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں رحمان ملک کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے جوملک کومشکلات میں ڈال سکتا ہے،نوازشریف بیان واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ بیان سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثرپیداہواہے جبکہ ریاست پاکستان کاممبئی حملوں میں کوئی کردارنہیں ہے۔