An Israeli soldier stands on top of a Merkava Mark IV tank as troops take position near the Syrian border in the Israeli-annexed Golan Heights on May 9, 2018. The Israeli-occupied section of the Golan Heights was placed on high alert due to "irregular activity by Iranian forces" across the demarcation line in Syria. / AFP PHOTO / JALAA MAREY

امریکی سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکی سفارت خانے کے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے نمٹنا ہے۔مذکورہ فیصلے میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس شامل نہیں ہے جہاں امن و امان کی ذمّے داری اسرائیلی پولیس کے پاس ہے۔فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کے زیر انتظام سرحدی محافظین کے اہل کاروں کو امن برقرار رکھنے اور فوج کے مشن میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ شام کے مقبوضہ گولان کے علاقے میں کشیدگی کے باوجود وہاں تعینات اسرائیلی فورسز میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔