پشاور ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی-2ملزمان گرفتار

 

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے سعودی عرب اور یو اے ای جانے والے 2مسافروں سے ہیروئن برآمد کرکےگرفتار کرلیا۔اے این ایف حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق نجی ائیر لائن کی تلاشی کے دوران متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر شوکت سے 1240 گرام منشیات برآمد کرلی گئی جب کہ سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے مسافر نور محمد سے بھی ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی، ملزم کا تعلق سوات سے ہے۔