بجلی کے بغیر چلنے والی واشنگ مشین تیار کرلی گئی

 

نیویارک: سائنسدانوں نےکپڑے دھونے کے لیے بجلی کے بغیر چلنے والی واشنگ مشین تیار کرلی ،یہ مشین حیران کن طور پر گندے کپڑوں کو بالکل صاف کردیتی ہے۔ماہرین نے اس حیرت انگیز ایجاد کو ’ڈرمی‘ کا نام دیا ہے جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں اور نہ رکھنے کے لیے بڑی جگہ کی ضرورت ہے بلکہ اسے کہیں بھی آسانی سے رکھا جا سکتا ہے۔ڈرمی بیک وقت 2.2 کلوگرام وزن تک کے کپڑے دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کو عام مشین کے مقابلے میں پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے۔ اس میں 6 سے 8 کپڑے ڈال کر 5 ، 10 منٹ چلایا جائے تو گندے کپڑے بالکل صاف ہوجاتے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے بٹن کو دبانے کے لیے طاقت کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی یہ مشین عام صارفین کو فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئی۔