3 ہزار 600 میگاواٹ شارٹ فال کے باعث روزہ دار اذیت میں مبتلا

اسلام آباد: پاکستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، تین ہزار 600 میگاواٹ کے شارٹ فال کے باعث روزہ دار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر صبح 9 بجے بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 600 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 900 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 16 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی رسد اور طلب میں واضح فرق کے باعث بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بعض علاقوں میں بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے ۔