میکسیکو میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا

میکسیکوسٹی :میکسیکو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک صحافی کو قتل کردیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ جیوان کارلوس ہویرتا ایک مقامی ریڈیو نیوز پروگرام اور ٹی وی نیوز شو کرتا تھا۔ان پر ہویرتا پ لاس حاد اس کے علاقے میں ا س وقت اچانک فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی کار میں دفتر کی طرف جارہا تھا ۔فائرنگ کے نتیجے میں کارلوس ہوپرتا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔