مودی نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ نہ صرف اُمت مسلمہ کے لئے باعث رحمت و عقیدت ہے بلکہ دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔