وزیراعظم شاہد خاقان اوآئی سی اجلا س میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی روانہ ہوئے ہیں، وزیر خارجہ خرم دستگیر، ڈاکٹرعابدریاض ، فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ترکی کے شہر استنبول میں مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 14 مئی کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ مسئلہ فلسطین پر گزشتہ روز (جمعرات کو) عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے۔