سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں اورآئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نیدرلینڈز کی جانب سے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں اورنیدرلینڈ میں کرکٹ کا تجربہ محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ دلانے میں اہم ثابت ہوا کیوں کہ سوئیڈش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے۔ محمد وسیم نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سوئیڈن جاکراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرمیں جائیں گے۔ محمد وسیم پی ایس ایل فرنچائزملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔