جاپان میں 20ویں سالانہ انٹرنیشنل روز اینڈگارڈننگ شو کا آغاز

جاپان کے شہر توکوروزاوا میں20ویں سالانہ انٹرنیشنل روز اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔اس شو میں دنیا بھرسے ماہر کاشت کاروں اور باغبانی کے شوقین افراد بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔جاپان کی سب سے بڑی پھولوں کی یہ نمائش 23مئی تک جاری رہے گی جبکہ اس شو میں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار سجاوٹ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔رواں برس اس نمائش میں گلاب کی مختلف اقسام سمیت 10لاکھ سے زائد رنگ برنگے اور خوشبودار پھول رکھے گئے ہیں ۔