نیویارک میں عمارت پر چوہوں نے قبضہ کرلیا۔ مکین یر غمال بن گئے

نیویارک:نیویارک کے خستہ حال رہائشی علاقے برونکس میں عمارت پر چوہوں نے قبضہ کر کے مکینوں کو یر غمال بنا لیا، مکین گھروں میں مقید ہو کے رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کلے مطابق نیویارک کے پرانے او ر نسبتا کافی گندے علاقے برونکس کی عمارت پر سیکڑوں چوہوں نے قبضہ جمالیا ہے اور ان چوہوں کی تعداد سیکڑوں نہیں بلکہ ہزارو ں میں ہے۔ یہ چھوٹے بھی ہیں اور خطرناک حد تک بڑے سائز کے بھی ہیں۔ برونکس کے 148ویں گلی کے مکان نمبر 335E بری طرح چوہوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ واضح ہو کہ برونکس کا علاقہ ویسے بھی چوہوں اور چھچوندروں کی کثرت کے حوالے سے کافی بدنام ہوچکا ہے جبکہ یہاں کے شہری ان سے تنگ آگئے ہیں اور حالت یہ ہے کہ ان چوہوں نے انہیں یرغمال بنالیا ہے۔