ایمرجنسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فائل فوٹو
ایمرجنسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فائل فوٹو

سیسی کا ماہ رمضان کے دوران غزہ سے ملحقہ سرحد کھولنے کا اعلان

قاہرہ:مصری سربراہ مملکت عبدالفتح السیسی نے ماہ رمضان کے دوران غزہ سے ملنے والی سرحد کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری سربراہ مملکت عبدالفتح السیسی نے رفح سرحدی گزر گاہ کو اس پورے مہینے کے دوران کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ السیسی کے بقول اس اقدام کا مقصد مشکلات میں گھرے غزہ کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ رفح اسرائیلی ناکہ بندی کے بغیر وہ واحد سرحدی گزر گاہ ہے، جس کے ذریعے غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران مصر کی جانب سے اس راستے کو زیادہ تر بند ہی رکھا گیا ہے۔