مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو حادثہ: 9 معتمرین جاں بحق

 

مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو الحجرہ روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پل سے نیچے گر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوئے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان خالد الساحلی مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔