امریکی اسکول میں جاں بحق سبیکا کی میت وصول کرلی گئی-پاکستانی قونصل جنرل

 

نیویارک:پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا بتاناہے کہ گزشتہ روزسکول فائرنگ میں جاں بحق ہونے پاکستانی طالبہ کی میت وصول کر لی گئی ہے جسے جلد از جلد پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سبیکا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔واضح رہے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔ سبیکا عزیز شیخ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں پڑھائی کرنے گئی تھیں۔