جرمنی میںمسلح افراد کی ہجوم پر فائرنگ-2 ہلاک متعدد زخمی

 

برلن:جرمنی کے شہر زاربروکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ،پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔جرمن میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر 2 افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔