20 مئی بھی آگئی کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ کے لیے 41 ٹن وزنی پرزہ ہالینڈ سے لایا گیا ہے ، ماہرین کام کررہے ہیں اور پرزے کی تنصیب کا عمل آج 20 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہےجس کے بعد بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔لیکن 20 مئی بھی آگئی کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی ، کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس موصول ہوا ہے کہ آج بھی بجلی جائے گی ۔کراچی کے علاقوں شیرشاہ بلوچ پاڑہ ،نارتھ کراچی، کورنگی پی اینڈ ٹی کا لونی اور گلستان جوہر بلاک 13 میں بجلی غائب رہی۔ شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی ۔نارتھ ناظم آبادمیں ڈی سی آفس کےباہر شہریوں نے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پرمظاہرین نےانتظامیہ اورواٹربورڈحکام کےخلاف نعرے لگائے،، مظاہرین کاکہناتھاکہ علاقےمیں گزشتہ بیس روز سےپانی نہیں اوپر بجلی کی غیراعلانی لوڈشیڈنگ سےمعمولات زندگی درہم بر ہم ہوگئے ہیں ۔