شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر مزید 3 روز برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر، منگل اور بدھ کو کراچی میں ہیٹ ویو شدید ترین ہوگی جب کہ صوبے میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئیں تاہم شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔وسری جانب ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے پر بند کمروں میں رہیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔