خاتون نیوز کاسٹر، مرد اینکر کو خوبصورت کہنے پر معطل

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں ایک خاتون نیوز کاسٹر نے براہ راست نشریات کے دوران اپنے ساتھی مرد اینکر کو خوبصورت کہہ دیا جس پر کویت کی وزارت اطلاعات نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون نیوز کاسٹر کو معطل کردیا۔کویت میں میونسپل الیکشن کے دوران براہ راست نیوز بلیٹن میں خاتون نیوز کاسٹر اسٹوڈیو میں موجود تھیں جب کہ ان کے ساتھی اینکر فیلڈ میں تھے کہ اچانک کیمرہ ان پر فوکس ہوا، اس دوران وہ اپنے سر پر موجود روایتی صافہ کو درست کرنے میں مصروف تھا، جس پر خاتون نے بے ساختہ کہہ ڈالا کہ ’ تمہیں یہ کرنے کی ضرورت نہیں تم خوبصورت لگ رہے ہو‘۔جس پر کویت کی وزارت اطلاعات نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون نیوز کاسٹر کو معطل کردیا۔