رمضان ٹرانسمیشن کیس میں ساحر لودھی نے معافی مانگ لی

اسلام آباد: اداکار ساحر لودھی اور نبیل نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ ہائی کورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحرلودھی آپ کو شرم آنی چاہئے، آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں؟ جس پر ادکار ساحر لودھی اور نبیل نے معافی مانگ لی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے معافی قبول کرلی۔ جبکہ عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے کرمعاملہ پیمرا کو ارسال کردیا ۔