سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید تصاویر سامنے آ گئیں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید تصاویر سامنے آ گئیں۔سعودی پریس ایجنسی نےشہزادہ محمد بن سلمان کی نئی تصاویرجاری کی ہیں جس میں وہ اقتصادی وترقیاتی امورکونسل کےاجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ان تصاویر کے اجراء کے ساتھ ہی سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے منظرعام پرنہ ہونے سے متعلق رہی سہی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے کچھ روز قبل منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے تھے۔