کراچی میں ماں شیرخوار بیٹے سمیت 8ویں منزل سے کود گئی

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ماں نے شیر خوار بیٹے سمیت 8 ویں منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی ۔ اطلاعات کےمطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 22 سالہ رمشا اور بچے کی عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقہ ایس پی توقیرنعیم کے مطابق واقعہ گھریلوجھگڑے کے باعث ہوا، زندگی کا خاتمہ کرنے والی خاتون کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ماں اورشیرخواربچےکوساتویں منزل سےنیچےپھینکاگیا،خاتون کو نیچے پھینکنےسےقبل اس پرتشددبھی کیاگیاتھااور خاتون کےگلےپررسی کےنشانات ملےہیںجس کی ڈاکٹرزنےتصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعےکامقدمہ ہلاک خاتون کےوالدین کی طرف سےدرج کرلیاگیاہے ، اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کےقتل کےالزام میں مقتولہ کی ساس اوردیورگرفتارلیے گئے ہیں

جبکہ مقتولہ کاشوہردبئی میں رہائش پذیرہے۔

نمائندہ امت کے مطابق دہلی کالونی میں واقع علی سینٹر کی آٹھویں منزل سے 22 سالہ خاتون نے تین ماہ کے بیٹے سمیت چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں بیٹے کی لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت رمشاءزوجہ رضوان اور متوفی کی شناخت عبدالہادی ولد رضوان کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او رانا لطیف نے ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متوفیہ نے ڈیڑھ سال قبل رضوان سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد وہ متوفیہ کا شوہر دبئی چلا گیا تھا ، اور وہ آجکل کر دبئی میں رہائش پذیر ہے ، متوفیہ رمشاءاپنے بیٹے کے ساتھ سسرال میں رہائش پذیر تھی ، بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب سیڑھیوں کے پاس بالکونی سے متوفیہ نے بیٹے سمیت چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رمشاءاور اسکے بیٹے کو اسکی سسرال والوں نے بالکونی سے نیچے پھینکا ہے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کرکے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔