کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سمندری ہوائیں بحال

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر ی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے آج دوپہر2 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گرمی کی شدت 41 درجہ سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کراچی کا درجہ حرارت معمول پر آجائے گا تاہم پیر سے کراچی کے درجہ حرارت میں پھر سے اضافے کا امکان ہے۔