نواز شریف بھی واٹس اپ کے بخار میں مبتلا ہو گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی واٹس اپ کے بخارمیں مبتلا ہوگئےہیں۔آج وہ حتساب عدالت میں مسلسل واٹس اپ کا استعمال کرتے نظرآئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نوازشریف واٹس ایپ کا استعمال کرتے رہے ، نوازشریف مختلف شخصیات کو واٹس اپ پر پیغامات بھجواتے رہے۔انہوں نے امیر مقام، حنیف عباسی سمیت دیگر کو واٹس ایپ پر مختلف پیغامات بھی پڑھوائیں۔
عابدشیرعلی بھی طویل عرصے کے بعد احتساب عدالت پہنچے، عابد شیر علی، امیر مقام کے نشست سے اٹھتے ہی نواز شریف کیساتھ جا بیٹھےاور عابد شیرعلی کے جانے پر نوازشریف نے کیپٹن(ر)صفدر کو ساتھ بٹھالیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں اور انہوں نے (ن) لیگ کی سوشل میڈیا کی ٹیم بنائی ہوئی ہے۔ جو (ن) لیگ کے تمام ایونٹس کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹس دیتی ہیں۔