فائل فوٹو نواز شریف
فائل فوٹو

ہر بات کا سوموٹو نوٹس لیا جاتا ہے، سابق وزیراعظم

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہر بات کا سوموٹو نوٹس لیا جاتا ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہر بات کاسوموٹو نوٹس لیا جاتا ہے لیکن جب (ن) لیگ کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکتا اور تبدیلی ہو کررہے گی جو ملک کے ناگزیرہے۔
ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں۔