حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں۔شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نےاپنے ایک بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن حلف نامہ جمع کرانے کیلیے ایک دو روزکی مہلت دے اورشدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے، ملک میں مہنگائی ہیبت ناک ہے لوڈشیڈنگ نے سابق حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انھوں نے کہاکہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں۔
دریں اثنا شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روزسعودی عرب روانہ ہوگئے۔