فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کاٹرمپ کیلئے ’’نہلے پہ دہلا‘‘

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔


اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے مشہور امریکی صدر کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نہلے پہ دہلا ثابت ہوئےاورانہوں نے امریکی صدر کا اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے انگوٹھے کا نشان صدر کے ہاتھ پرثبت گیا۔


گزشتہ برس پیرس میں امریکی صدر ٹرمپ نے میکرون سے اس زور سے ہاتھ ملایا تھا کہ29 سیکنڈز تک ہاتھ ہی نہیں چھوڑا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں پیرس میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں بھی فرانسیسی صدر سے پہلی ملاقات کے دوران امریکی صدر نے میکرون کا ہاتھ بہت زور سےدبایا اور کھینچا تھا۔