چین میں قدیم جانور کے قدموں کے نشان دریافت

جنوبی چین میں جانور کے پاؤں کا قدیم ترین نشان دریافت ہوا ہے۔
محقیقین کے مطابق یہ نشان ساڑھے 54 کروڑ سال پرانا ہے تاہم یہ نشان کس جانور کا ہے یہ اب تک واضح نہیں ہوا ہے۔
یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے۔ اس تحقیق میں شریک ژی چن نے بتایا کہ ماضی میں دریافت کئے گئے اثار قدیمہ 530 سے 540 ملین سال پرانے تھے اور یہ اثار قدیمہ تقریباً 10 ملین سال یا اسے بھی زیادہ پرانے ہیں۔
محققین کے مطابق انہیں اس بات کا حتمی طور پر پتا نہیں ہے کہ جس جانور کے نشانات پائے گئے ہیں اس کی دو ٹانگیں تھیں یا اس سے زیادہ۔ تاہم ان کا خیال ہے کہ یہ نشان کسی بائی لیٹریئن جانور کے ہیں۔
بائی لیٹریئن جانوروں کی وہ قسم ہے جن کے بیرونی اعضا جوڑیوں میں ہوتے ہیں اور یہی گروپ آج دنیا بھر میں مختلف ذیلی اقسام کی شکل میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔
محقیقین کے مطابق قدموں کے نشانات جنوبی چین میں یانگزتی جورج کے علاقے میں دریافت کئے گئے۔ جن پتھروں میں یہ نشان ملے ہیں وہ 551 ملین سے 541 ملین سال پرانے ہیں۔