ٹیلنٹ شو میں بھیانک غلطی۔کرتب باز مرتے مرتے بچے

لندن:برطانوی آئی ٹی وی کے رئیلٹی شو میں مشکل ترین کرتب دکھانے کے دوران نادانستگی میں ہونےوالی غلطی سے کرتب دکھانے والے دونوں بھائی اچانک گرتے اور مرتے مرتے بچ گئے۔نادانستہ بھیانک غلطی کی وجہ سے ٹی وی شو کے ناظرین سکتے کی کیفیت میں آگئے تھے کہ کہیں یہ غلطی دونوں کی موت کاسبب نہ بن جائے۔

ٹی وی شو کے بی جے ٹی فائنل میں کرتب دکھانے والے دونوں بھائیوں نے اپنی زندگی کا خطرناک ترین کرتب اور مشکل ترین کام کو جان جوکھم میں ڈال کرمکمل کیا جسے پورا ہوتا دیکھ کر ٹی وی شو کے مہمان، ججز اور ناظرین کی سانس میں سانس واپس آئی۔ڈیوڈ والممز اورالیسا ڈیوسن دونوں ویتنامی بھائی ہیں جنہوں نے دنیا کا خطرناک ترین کرتب بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے براہ راست ٹی وی پر دکھایا۔کرتب میں ایک بھائی نے لوہے کے اسٹیج پر کھڑے ہوکر دوسرے بھائی کو اپنے سرپر سر کے بل الٹا90ڈگری پر کھڑا کرلیا تھاجس کے بعد دونوں نے اپنا بیلنس برابر کرتے ہوئے لوہے کے متعدد گول اورچھوٹے اسٹینڈ زسے چلتے ہوتےدوسرے اسٹیج تک پہنچاتھا۔

وہ تین اسٹینڈ توباآسانی کراس کرگیا لیکن آخری سے پہلے والا ااسٹینڈ پاؤں لگتے بیلنس کھوکر گر گیا کیونکہ ان اسٹینڈز کو کسی چیز سے جوڑا یا فکس نہیں کیا گیا تھاجس کے بعدنہ صرف کرتب دکھانے والے دونوں بھائی حواس باختہ کر پریشان ہوگئے بلکہ حاضرین ناظرین اور ججز کی سانسیں بھی رک گئیں تھیں اور وہ سکتے کی کیفیت میں آگئے تھے۔سب یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے تھے کہ اب دونوں بھائیوں کی زندگی داؤپر لگ گئی ہے وہ اس مشکل ترین مرحلے سے کیسے باہر نکلیں کہ اسی شش وپنج او رسوچ میں کئی منٹ گزر گئے جبکہ دونوں بھائی بھی ایک چھوڑے سے اسٹینڈ پر اپنا بیلنس برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے مشکل ترین کرتب کو انجام تک پہنچانے کا سوچ رہے تھے۔

اعصاب شکن انتظار تھاکہ اسٹینڈ پر کھڑے بھائی نے ہمت کی اور اچانک جان کی بازی لگاتے ہوئےدوسرے اسٹینڈ کی طرف چھلانگ لگادی جسے دیکھتے ہوئے نہ صرف لوگوں کی چیخیں نکل گئیں بلکہ وہ سانس لینا بھی بھول گئے لیکن خدا کے فضل و کرم سے دونوں بھائی دوسرے اسٹیج پر پہنچ کر اصل پوزیشن میں آنے میں کامیاب ہوگئے جسے دیکھ کر سب انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہا رکرنے لگے۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھاکہ یہ سب اعصاب شکن اور بہت مشکل ترین مرحلہ تھا جسے عبور کرنا ہمارے لئے جان دینے جیسا تھا لیکن لوگوں کو یہ منظر کوئی فلمی منظر یا کوئی اسپیشل افیکٹ جیسا لگ رہا ہوگا لیکن اسے کامیابی سے مکمل کرنے پر ہم خوش ہیں
ایک بھائی نے کہا کہ یہ خدا کی طرف سے تھا جس نے کھیل کو وسعت دیکر ہمیں مشکل میں ڈالا اور پھر اسی مشکل سے باہر بھی نکالالیکن یہ سب انتہائی حیرت انگیز اور مشکل ترین کام تھا۔ آپ لوگوں کو علم ہونا چاہیے کہ یہ صرف ایک متاثر کرنےوالا کھیل نہیں تھا بلکہ ایک حیرت انگیز گیم تھاکیونکہ اس وقت ایسا لگا تھا کہ بس سب ختم اور ہم مرنے والے ہیں۔

وڈیو لنک

blob:https://www.irishmirror.ie/faf48bb7-6207-49f1-9801-612f90813a1c