امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو فٹبال ورلڈکپ2026 کی میزبانی مل گئی

روس میں فٹبال کا عالمی کل سے شروع ہو گا لیکن اس سے قبل آج وہیں 2026 ورلڈ کپ فٹبال کے میزبان کا بھی فیصلہ ہو گیا۔تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال ورلڈکپ فٹبال 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔
ماسکو میں ہونے والے فیفا کانگریس میںفیفا کے 203 ممبران نے شمالی امریکن بڈ کو شرف قبولیت بخش دیا، ان کی مشترکہ بڈ کو 134 ووٹ ملے،65 ممبران نے مراکش کے حق میں رائے دی۔
2026 کا ایونٹ فیفا کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈکپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے میدانوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
2026 کا ورلڈ کپ 34 دنوں تک جاری رہےگا اور اس میں 80 میچز کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ میکسیکو 1970 اور 1986 اور امریکا 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے جب کہ کینیڈا کو پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔