بھارتی دارالحکومت نئی دہلی مییں سرکاری عمارتوں کو گردوغبار نے لپیٹ میں لے رکھا

نئی دلی گردوغبارمیں اٹ گئی،شہرمیں تعمیرات پرپابندی

نئی دلی: بھارت کا دارالحکومت نئی دلی ان دنوں شدید فضائی آلودگی کا شکار ہے ۔ شہر کا ماحول گردوغبار سے اٹ چکا ہے ۔ اس سلسلے میں شہر میں فضائی آلودگی ختم کم کرنے کیلئے ہنگامی طورپر پورے شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں پر17 جون تک پابندی عائد کردی ہے۔

نئی دلی میں فضائی آلودگی انتہائی سطح سے بھی آگے بڑھ گئی ہے اورحکام کا کہنا ہے کہ آلودگی کی صورتحال مزید تین سے چار روز تک رہے گی اورعوام کو خبردارکیا گیا ہے کہ وہ تین چار روز کے دوران زیادہ عرصے تک گھروں سے باہر رہنے سے گریز کریں ۔

حکام کی جانب سے17 جون تک شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ادارے مانیٹرنگ کریں گے اور خلاف ورزی پر کاررروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں نئی دلی میں ریاستی وزیر عمران حسین کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس میں فوری طور پر کئی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان میں شہر میں عارضی طورپر تعمراتی سرگرمیوں پر پابندی اور جولائی سے ستمبر تک زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی زور دیا گیا کہ درخت لگانے اور سبزہ اگانے کی مہم میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیتکو یقینی بنایا جائے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مغربی بھارت باالخصوص راجستھان میں گردوغبار کے طوفان کے باعث نئی دلی اور دیگر علاقوں میں ہوا میں آلودگی کا تناسب بڑھ گیا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث میں ریت کے زرات بھی بڑھ گئے ہیں اور لوگوں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔