انڈونیشیا کے گاؤں میں اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا

جکارتا: انڈونیشیا میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں  27 فٹ لمبے اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل انڈنیشیا میں جنوبی مشرقی کے صوبہ سلاویسی کی رہائشی 54 سالہ واتبا نامی خاتون دو بچوں کی ماں تھی جو جمعرات کی شب اپنے گھر کے باغ میں سبزیاں کو دیکھ رہی تھی جہاں سے کچھ دیر بعد یہ لاپتہ ہوگئیں۔
اگلے دن کی صبح جب ان کے بچوں کو ان کی چپل ملی اور ان کی لاپتہ ہونے کی خبر پورے گاؤں میں پھیلی تو لوگوں نے ان کی تلاش شروع کردی۔
دوران تلاش قریب ہی ایک اژدھا دیکھائی دیا جس کا پیٹ کافی پھولا ہوا تھا۔
لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر فوری طور پر اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چاک کیا تو معدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا۔ تاہم اس وقت تک خاتون دم توڑ چکی تھی۔