فیفا ورلڈ کپ -بیلجیئم نے پاناما کو 0-3 سے شکست دیدی

 

ایڈنبرا : فیفا ورلڈ کپ روس میں انتہائی زور و شور سے جاری ہے، آج ہونے والے مقابلے میں بیلجیئم نے پاناما کو 0-3 کے سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم اور پاناما کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تاہم دوسرے ہاف میں 47 ویں منٹ میں ڈرائز مارٹنز نے پاناما کے خلاف پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ 69 ویں منٹ میں رومیلو لوکاوو نے موقع ملتے ہی دوسرا گول کر دیا جس کے بعد بیلجیئم کی برتری مضبوط ہو گئی ہے ۔ بیلجیئم نے پورے میچ میں اپنا دفاع مضبوط رکھا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کا ایک بھی موقع نہ دیا تاہم 75 ویں منٹ میں رومیلو نے ایک اورگول داغ دیا اورٹیم کو فتح یاب کروانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔