فٹبال ورلڈ کپ – انگلینڈ نے تیونس کو 1-2 سے شکست دیدی

 

ایڈنبرا :فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو 1-2 سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق میچ کا آغاز ہوتے ہی انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری کین نے 11 ویں منٹ میں مخالف ٹیم کے خلاف گول کر دیا اور ٹیم کو آغاز میں ہی برتری دلا دی جس کے بعد تیونس نے بھی متعدد وار کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تاہم تیونس کے کھلاڑی فرجینی کو 35 ویں منٹ میں موقع ملا اور انہوں نے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلا گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جس کے بعد پہلے ہاف میں کوئی اور گول نہ ہوسکا جبکہ دوسرا ہاف بھی پورا گزرنے کو تھا کہ میچ کے آخری لمحات میں ہیری کین نے تیونس کے خلاف ایک اور گول داغ کر ٹیم کو 1-2 سے برتری دلادی اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ۔