صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں پر پانی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور تاجک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق صدر ممنون حسین کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمانوف نے دی ہے، صدر مملکت پانی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے 20 جون کو منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کا تاجکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی و علاقائی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔