سعودی فٹبال ٹیم کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی

عالمی فٹبال کپ 2018 میں شرکت کرنے والی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو دوسرے میچ کے لیے ایک شہر سے دوسرے لے جانے والے طیارے میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم تمام سعودی کھلاڑی محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کا اگلا میچ روستونادانو میں یوروگوئے کے خلاف بدھ کے روز ہونا ہے۔
سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ محظ ایک حادثہ تھا۔
دوسری جانب روسیا ایئر لائن کے ترجمان نے جہاز کے انجن میں آگ لگنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جہاز کے ساتھ پرندہ ٹکرانے کے باعث ایک انجن میں خرابی واقع ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ طیارے کی معمول کے مطابق لینڈنگ ہوئی جس کے دوران ہنگامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔