ہاکی چیمپئنز ٹرافی، 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

رواں ماہ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں شیڈول آیف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان کی 18رکنی حتمی ٹیم کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوران رضوان سینئر ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کو 2 گول کیپرز عمران بٹ اور امجد علی کی خدمات حاصل رہیں گی۔
دوسرے منتخب پلیئرز میں عرفان سینئر، مبشر، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اظفر یعقوب اور اعجاز علی شامل ہیں۔
د رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی، 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، 26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے نبرد آزما ہوگی۔