جاپانی شائقین نےٹیم کی جیت پرپورےاسٹیڈیم کی صفائی کردی

ماسکو: فیٖفا فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان کی ٹیم کیا جیتی جاپانی فٹبال شائقین نے تو کمال ہی کردیا اوراپنے اقدام سے مثال بھی قائم کردی ۔

جی ہاں کسی بھی میچ کے بعد اسٹیڈیم اورتماشائیوں کے اسٹینڈز میں کوڑا کرکٹ، بوتلیں اورکھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ بکھرے پڑے ہوتے ہیں۔

میچ میں جاپانی ٹیم کی فتح کے بعد جاپانی شائقین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی تھی ۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکا کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔

اس جیت نے جاپانی شائقین کو ایسا متحرک کیا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔ جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے اسٹیڈیم کی صفائی شروع کردی۔

بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اورجب وہ نکلے تو اسٹینڈ ایسا منظر پیش کررہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا ۔

یاد رہے کہ جاپان کے صفائی پسند شائقین اپنی نفاست کے لئے مشہورہیں اوریہ نفاست صرف فٹبال کے لئے ہی نہیں بلکہ صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔

سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اوراس سال ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظرآئے لیکن اسٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اوراب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں میکسیکو کے پہلے میچ میں کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تو میکسیکو کی عوام کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

میچ کے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ میں لوزانو نے جرمنی کے خلاف گولی کیا تو ٹیم کے مداحوں نے چھلانگیں مارنا شروع کردیں ۔

مگر یہ کیا کہ میکسیکو کے عوام کے اس جشن سے میکسیکو میں زلزلہ آگیا کیونکہ میکسیکو کے انسٹیٹیوٹ آف جیولوجیکل اینڈ ایٹ موسفیئر انویسٹیگیشن کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں ایسا ہی کہا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے روس میں جاری ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میکسیکو کے گول پر جو میکسیکو میں جشن منایا گیا اس سے میکسیکو سٹی میں مصنوعی زلزلہ آیا۔

انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کی ہے میکسیکو سٹی میں دو سیسمومیٹرز نے زلزلہ عین اس وقت ریکارڈ کیا جب شائقین لوزانو کے گول پر جشن منا رہے تھے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران میکسیکو کی ٹیم نے پہلے ہاف کے 35 منٹ اورسات سیکنڈ پرگول کیا اور میکسیکو سٹی میں لگے ہمارے زلزلے کے دو نظام نے زلزلہ ریکارڈ کیا ۔ عین ممکن ہے کہ یہ عوام کے جشن کے باعث آیا ہو۔