نقل سے روکنے پر مراکشی طالب علم نےچاقوسے استاد کو زخمی کردیا

رباط:مراکش کے ایک اسکول میں امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالب علم کی جانب سے کلاس روم میں اپنے استاد پر چاقو سے وار کے واقعے نے تعلیمی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

دارالحکومت رباط کے نزدیک واقع شہر سلا کے ایک اسکول میں پیش آئے بھیانک جُرم نے بچوں کےک ذہن کی حقیقت کھول دی ہے۔

استاد نے کمرہ امتحان میں نگرانی کے دوران ایک طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ استاد نے طالب علم کو اس عمل سے روک دیا

طالب علم کو یہ بات پسند نہ آئی اور اس نے اپنے پاس موجود چُھرے سے استاد کے چہرے اور کان پر وار کر ڈالے۔ اس کے نتیجے میں استاد کو خطرناک ذخم آئے اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے نے ملک میں تعلیمی حلقوں کے درمیان غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اسکول کے اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اساتذہ کو تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔