ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس۔ استعفیٰ قبول

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیکر استعفیٰ قبول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

لاہور ہائی کورٹ کے روبرو عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں نگراں حکومت کے اقدام کو حسن اقبال وڑائچ ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا تھا۔

عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا اقدام اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت کو انہیں ہٹانے کا اختیار نہیں ۔

درخواست کے نتیجے میں نگراں حکومت نے عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ۔

تاہم عاصمہ حامد نے نگراں حکومت کے ساتھ بطور چیف لاافسر کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔