ہاتھ روکنے کےباوجودچیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی جیت بیروزگار نوجوان، مزدور، ڈینٹروں، پینٹروں، ڈرائیوروں، رکشہ والوں کی جیت ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اگرچہ راولپنڈی میں ہمارا ہاتھ روک لیا لیکن پھر بھی ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

لال حویلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا تو یہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔ میری جیت راولپنڈی کے عوام، مزدور، ڈینٹروں پینٹروں، رکشہ والوں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا ترجمام نہیں ہوں کیونکہ میں لعنت بھیجتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، گو کہ ہمارے خلاف فیصلہ آیا ، اگر کوئی جمہوریت یا ملک کی خاطر قید ہوتا تو اور بات تھی لیکن منشیات فروشی میں ایک شخص قید ہوا تو آپ نے راولپنڈی میں ہمارا ہاتھ روک لیا لیکن کوئی بات نہیں، ہم پھر بھی آپ کے مشکور ہیں۔