سپریم کورٹ نےاصغر خان کیس 15 اگست کو سماعت کیلئے مقررکردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیاجو15اگست بدھ کوکیس کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔
عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا۔
دوسری جانب سابق آرمی چیف اسلم بیگ، سابق ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی، اٹارنی جنرل اور ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔