ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کیلئے ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بقایا نشستوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آئین کے مطابق جیتنے والے کارکن ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں ،ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان استعفیٰ الیکشن کمیشن کو چیف الیکشن کمشنر کے نام ارسال کر دیں ۔ استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیاہے جس دوران قومی اسمبلی کے نئے منتخب ہونے والے ارکان حلف لیں گے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 17 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیاہے۔