کراچی ،کئی علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد صبح سویرے سے بادلوں کے نرغے میں ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس کا سلسلہ علی الصبح تک جاری رہا۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بوندا باندی اور مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہونے کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور کراچی کے باسیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ۔
کراچی میں گارڈن، ایم جناح روڈ، صدر، لسبیلہ، شاہراہ فیصل، بہادر آباد، ڈیفنس اور نیوکراچی سمیت بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی دیکھنے میں آئی۔
بوندا باندی کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔