ملائیشیا کا چین کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا عندیہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے سابقہ حکومت کے چین کے ساتھ طے پائے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے 93 سالہ وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سابق حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیں گے۔
مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ حکومت کے ساتھ فقط ایسے معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ چین نے ملائیشیا کی سابق وزیراعظم نجیب ہارون کے دورِ حکومت میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی کے اعلان پر چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔