دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

 

لاہور(اُمت نیوز)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیمپ کے ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے، وکٹ کیپر بیٹر آج لاہور پہنچیں گے، شاہین کل ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔

اسی طرح لیگ اسپنر شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ہی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے میں مصروف رہے۔

پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کیلئے بالنگ مشین بھی رکھی گئی ہیں جبکہ پلئیرز کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس جاری ہے۔

سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ 7 مئی کو صبح دورے کیلئے روانہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔