طالبان کا اشرف غنی کے خطاب کے دوران صدارتی محل پر حملہ

کابل: طالبان نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 طالبان مارے گئے، حملے کے بعد علاقے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
غیر ملکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ حملے کے وقت افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی سے متعلق خطاب کر رہے تھے۔